Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط پر داغا جانے والا حوثی ڈرون گرا دیا گیا

’حوثی باغیوں کو خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون داغا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
عرب اتحاد  نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے خمیس مشیط پر داغا جانے والا ڈرون ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی فواج نے کہا ہے کہ ’ ہفتہ کو حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈرون داغا تھا‘۔
’سعودی فضائیہ نے حوثی ڈرون کو مار گرایا ہے، واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعے کی صبح ڈرونز حملے میں ریاض میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت توانائی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا تھا کہ ڈرون حملہ جمعے کی صبح چھ بجکر پانچ منٹ پر کیا گیا تھا، ریفائنری میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا۔
عالمی برادری اور عرب ممالک نے سعودی عرب پر متواتر کیے جانے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

شیئر: