سعودی عرب کی بحرہ کمشنری میں بلدیہ کی ٹیموں نے غیر معیاری شہد اور ’تل‘ کا تیل ضبط کرکے تلف کیا ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کی بحرہ کمشنری میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے شہد اور تلوں کا تیل فروخت کرنے والے ایک خوانچہ فروش کی اشیا کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ فروخت کیے جانے والا شہد اور تیل غیر معیاری ہے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں۔
بلدیہ کی ٹیم نے خوانچہ فروش سے 311 کلو گرام شہد اور 120 لٹر تل کا تیل ضبط کرلیا۔ شہد اورتیل فروخت کرنے والے غیر ملکی کو متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا جبکہ ضبط کی جانے والی تمام اشیا کو تلف کردیا گیا ہے۔