مکہ مکرمہ میں 1618 کلو غیر معیاری غذائی اشیا ضبط
اتوار 14 فروری 2021 12:51
’ٹھیلے لگانے والوں سے 638 کلو سبزی اور پھل ضبط کرکے خیراتی تنظیموں کے حوالے کردیئے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے العتیبیہ محلے میں تفتیشی کارروائی کے دوران 1618 کلو غیر معیاری غذائی اشیا ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں افراد کو گرفتار اور 14 ریڑھیاں ضبط کی ہیں‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے ٹھیلے لگانے والوں سے 638 کلو سبزی اور پھل ضبط کرکے ان میں قابل استعمال کو خیراتی تنظیموں کے حوالے کر دیا ہے‘۔
’اسی طرح ایک اور تفتیشی کارروائی کے دوران 150 کلو سبزیاں اور پھل ضبط ہوئی ہیں، اس میں سے جو قابل استعمال چیزیں تھیں انہیں خیراتی تنظیموں کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ وہ چلتے پھرتے اور غیر اجازت یافتہ افراد سے تعاون نہ کریں‘۔
’ریڑھیوں پر فروخت ہونے والی غذائی اشیا مضر صحت ہوسکتی ہیں جبکہ فروخت کرنے والے افراد بیماریوں کے حامل ہوسکتے ہیں‘۔