Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا

’مصنوعی سیاروں میں سے ایک کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی اور دوسرا کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تیار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے دو مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جمہوریہ قازقستان سے ایک روسی راکٹ میں سعودی مصنوعی سیاروں کو اپنے مدار میں بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیاروں میں سے ایک کا نام شاہین سیٹ ہے جو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے جبکہ دوسرے کا نام کیوب سیٹ ہے جو کنگ سعودی یونیورسٹی کا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہین سیٹ سعودی عرب میں ڈیزائن اور تیار کردہ دو سیٹلائٹس میں سے ایک ہے جو فوٹو گرافی اور سمندری جہازوں کی ٹریکنگ کے لیے استعمال ہوگا۔
مجموعی طور پر 38 غیر ملکی سیٹلائٹس میں سے روسی سویوز راکٹ دبئی کے ’چیلنج ون‘ کو لے جا رہا ہے جو تیونس میں مکمل طور پر تیار کردہ پہلا مصنوعی سیارہ ہے۔
چیلنج ون دراصل 20 مارچ کو تیونس کے یوم آزادی کے موقع پر لانچ کیا جانا والا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی مصنوعی سیارے 20 مارچ کو خلا میں بھیجے جانے تھے تاہم فنی مسائل کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوگیا تھا۔
مصنوعی سیاروں میں سے ایک کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی اور دوسرا کنگ سعود یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔

شیئر: