Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں کولنگ کے لیے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹس

فلٹرز کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے- (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ)
 سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کولنگ اور ایئرکنڈیشنگ کے دو بڑے پلانٹ زائرین کو خوشگوار موسم فراہم کر رہے ہیں- یہ  دنیا کے بڑے پلانٹ میں سے ایک ہیں۔ 
ایئرکنڈیشنگ پلانٹس کی صفائی اور اصلاح و مرمت کا انتظام چوبیس گھنٹے موجود ہے۔

اصلاح و مرمت کا چوبیس گھنٹے خیال رکھا جاتا ہے- (فوٹو: حرمین جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ)

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے دنیا کے دو بڑے کولنگ اور ایئرکنڈیشنگ پلانٹس کا انتظام کیا ہے ان میں سے ایک اجیاد پلانٹ ہے جو 35.300 ٹن کولنگ فراہم کرتا ہے۔ اس میں سے 24.500 ٹن کولنگ استعمال کی جا رہی ہے۔  
دوسرا نیا سینٹرل پلانٹ ہے جو ایک لاکھ 20 ہزار ٹن کولنگ پاور کا ہے۔ یہ مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت کے لیے خاص ہے۔ علاوہ ازیں صفا اور مروہ کے درمیان سعی کے نصف حصے کی کولنگ کا انتظام بھی اسی سے کیا جا رہا ہے۔ یہ پلانٹ مستقبل میں مسجد الحرام کے تمام اطراف کے حصوں اور زائرین کی خدمات کے لیے مقرر مقامات کو بھی کولنگ فراہم کرے گا۔ 
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بڑے پلانٹس کے علاوہ ریزرو کولنگ پلانٹس کا بھی انتظام کر رکھا ہے تاکہ کسی ایک پلانٹ کی خرابی کی صورت میں حرم مکی میں درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور صاف ستھری ہوا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 


صاف ستھری ہوا کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے- (فوٹو: حرمین جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ)

مسجد الحرام میں مینٹیننس اینڈ آپریشنل سیکشن کے معاون انچارج مطلق المقاطی نے بتایا کہ فلٹرز کی مسلسل صفائی کی جاتی ہے۔ حرم مکی سے ہوا نکال کر صاف ستھری ہوا فراہم کی جاتی ہے اور 344 یونٹس کولنگ فراہم کرتے ہیں۔  
ایئرکنڈیشنگ رومز کے اندر موجود فلٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر سال بھر صفائی کی جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں تبدیل کیا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: