Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان اور سعودی عرب کی پندرہ روزہ فضائی مشقوں کا اختتام

یہ مشقیں ’آئی آف دی فالکن 1‘ کے نام سے ہوئی ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب اور یونان نے سودہ ایئر بیس میں پندرہ روز سے جاری فضائی مشقیں جمعے کو مکمل کر لیں۔ یہ مشقیں ’عین الصقر 1‘ (آئی آف دی فالکن 1) کے نام سے ہوئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق فضائی مشقوں کا اختتام بحیرہ روم میں پروازوں کے ساتھ کیا گیا جن میں سعودی عرب کے ایف 15 سی یونان کے ایف 16 میراج 2000، فینٹم ایف فور شریک ہوئے۔ دونوں ملکوں کے طیاروں نے مشقیں کیں۔

فضائی مشقوں کا اختتام بحیرہ روم میں پروازوں کے ساتھ کیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر وزارت دفاع)

سعودی فضائی دستے کے کمانڈر کرنل عبدالرحمن الشہری نے کہا کہ یونان کے ساتھ فضائی مشقوں کے تمام اہداف ہر سطح پر پورے ہو گئے۔ 
انہوں نے کہا کہ سعودی فضائیہ کے دستے نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور انفرادیت کو اجاگر کیا ہے۔ 
سعودی کمانڈر نے مزید کہا کہ یونان کے سودہ ایئربیس میں سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور ان کے یونانی ہم منصب کی آمد سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور یہ مشقیں بے حد اہم تھیں۔  

شیئر: