Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو دیکھئے: محمد خالد رانا کی جانب سے بیٹے اور بہو کے اعزاز میں تقریب

ریاض(ذکاءاللہ محسن) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض کے رہنما محمد خالد رانا کے نے اپنی بہو ڈاکٹر فرح اور بیٹے جبریل رانا کے اعزاز میں  تقریب کا اہتمام کیا جس میں قائم مقام سفیر پاکستان حسن وزیر، ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ، گروپ کیپٹن ارشد محمود، ڈاکٹر عامر اور پاکستانی کیمونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر محمد خالد رانا اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔ دولہا جبریل خالد اور دلہن ڈاکٹر فرح کی شادی حال ہی میں پاکستان میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں پہلی مرتبہ سعودی عرب آئے ہیں۔ قائم مقام سفیر پاکستان حسن وزیر نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ 

شیئر: