Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈالر اور لوٹ مار میں ملوث ملزمان گرفتار، محکمہ امن عامہ کی رپورٹ

محکمہ امن عامہ نے وڈیو بیان جاری کیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ امن عامہ نےگزشتہ ہفتے مملکت کے مختلف شہروں میں ہونے والے جرائم کے حوالے سے جاری وڈیوبیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف وارداتوں میں سعودی اورغیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق محکمہ امن عامہ  نے وڈیو بیان میں کہا کہ چوری کی 34 وارداتوں میں ملوث دو سعودیوں کو حراست میں لیا گیا ان پر گھروں، اسکول ، دکانوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا الزام ہے۔ چار لاکھ پچاس ہزار ریال مالیت کی اشیا چرائی گئیں۔ 
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے کے الزام میں ایک مصری اور سوڈانی کو حراست میں لے کر ان کے قبضےسے پانچ لاکھ جعلی ڈالر برآمد کرلیے۔ 
لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث پانچ سعودیوں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے ایک غیر ملکی کو اسلحہ دکھا کرلوٹا تھا جبکہ دوسری واردات میں گروہ میں شامل دو ملزمان نے ایک غیر ملکی گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔  

شیئر: