Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے ہونے والے جرائم، وزارت داخلہ کی رپورٹ

بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ ( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کے ٹوئٹر پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے جاری وڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں۔ 
وڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقے میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک شہری کو حراست میں لیا گیا۔ جعل سازی اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو نوکری دلانے کا جھانسہ دینے کے الزام میں دو سعودیوں کوگرفتار کرکے ان سے تحقیقات جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمان لوگوں سے نوکری دلانے کے دعوی کرکے رقوم اینٹھ لیتے تھے۔ 
اسلحہ کے زورپر لوگوں کو لوٹنے اور متعدد چوریوں میں ملوث چار شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ان کے قبضے سے جعلی پولیس یونیفارم اور مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ 
بیان کے مطابق تین شہریوں کو اسلحہ کے زور پر دو گاڑیاں چھیننے اور پولیس سے مقابلہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد چوریوں کے الزام میں سات غیر ملکی جن میں یمنی اور سوڈانی شامل تھے کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں کے ٹیلی کمیونیکشن ٹاور سے 32 بیٹریاں چرائی تھیں۔ 

شیئر: