Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل سمیت کئی عالمی کمپنیاں سعودی عرب میں دفاتر کھولیں گی

امریکی ریلوے کمپنی نے بھی ریاض میں دفتر کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی دارالحکومت ریاض میں سی ایس جی اور گوگل سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سعودی حکومت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 2024 سے ایسی کسی غیرملکی کمپنی کو سرکاری ٹھیکے نہیں دیے جائیں گے جس کا مملکت میں ریجنل آفس نہیں ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سی ایس جی نے کہا ہے کہ وہ دبئی سے اپنا ریجنل آفس ریاض منتقل کرے گی جبکہ دبئی آفس معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔  
سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ افیئر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا ریجنل آفس ریاض میں ہوگا۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل بھی مملکت میں ریجنل آفس کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔
امریکہ کی تعمیراتی کمپنی بیکٹل نے کہا ہے کہ اس نے ریاض میں اپنا ریجنل دفتر قائم کرلیا ہے۔
انڈیا کی اویو کمپنی نے ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں اپنا ریجنل آفس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
امریکن انرجی کمپنی شیفرون نے کہا ہے کہ وہ الخفجی شہر میں نیا دفتر قائم کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے جبکہ امریکن ریلوے کمپنی نے ریاض میں دفتر کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ کمپنی سعودی مارکیٹ میں کاروبار کی تیاری کررہی ہے۔
مزید انٹرنیشنل کمپنیوں جن میں جرمنی کی روبرٹ پش اور امریکہ کی کار ساز کمپنی فورڈ شامل ہیں، کی جانب سے ریاض میں دفاتر کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 

شیئر: