Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گھریلو تشدد کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے آزاد ادارہ قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) اور مودہ چیریٹیبل ایسوسی ایشن نے انسانی حقوق کے تحفظ اور گھریلو تشدد کو کم کرنے کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ عواد العواد اور مودہ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن امیرہ لولوة بنت نواف بن محمد نے دستخط کیے۔
انہوں نے گھریلو تشدد کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک آزاد ادارہ قائم کرنے اور بدسلوکی کے شکار متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی مراکز تیار کرنے پر اتفاق کیا۔
مجوزہ ادارے کو یہ کام سونپا جائے گا کہ وہ اس رجحان کا مطالعہ کرے اور گھریلو زیادتیوں کے سدباب، متاثرین کی حفاظت اور بحالی کے لیے ایک قانونی فریم ورک کے لیے تجاویز پیش کرے۔
ادارہ اس سلسلے میں صورت حال کا جائزہ لینے اور موجودہ قوانین کا مطالعہ کرنے کے لیے تحقیق بھی کرے گا۔
اپنے قیام کے بعد سے سعودی ہیومن رائٹس کمیشن ہر سطح پر حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

شیئر: