Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن میں کامیاب اصلاحات

گذشتہ برسوں میں تمام سطحوں پر غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی)نے مملکت میں کی گئی حالیہ اصلاحات کی کامیابی کو اجاگر کرنے اور اس شعبے میں کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ  تعاون مزید بڑھانے کے لئے تین بین الاقوامی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں  انسانی حقوق  کمیشن کے صدر عود العود نے بتایا ہے کہ  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر  اور  ولی عہد محمد  بن سلمان کی براہ راست رہنمائی اور نگرانی  میں اس میدان میں کی گئی 70 سے زائد اصلاحات ہیں۔

ایچ آر سی کی جانب سے انٹرنیشنل پلیٹ فارم کے اجراء کا اعلان کیا  گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

عود العود نے ان اصلاحات کو کامیابی  کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ سعودی عرب میں ہیومن رائٹس کمیشن  ان کامیابیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔
اس کوشش کو آگے بڑھانے کے لیے  ایچ آر سی  کی جانب سے  بین الاقوامی مواصلاتی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا  ہے۔اس پروگرام میں  کمیشن کے اجلاسوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی واقعات میں سول سوسائٹی کے اداروں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ  یہ کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں میں مملکت کی نمائندگی بڑھانے کے لیے نوجوان قومی رہنماؤں کو تربیت بھی دی جائے گی۔
یہ  پروگرام بین الاقوامی نمائندوں اور عوام کو  اصلاحات کے بارے میں  آگاہ کرنے کا  اہم موقع  ہے۔
جس میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیار اور اس کے حصول اور کامیابیوں کے لیے بے مثال اقدامات کئے جائیں گے۔
سعودی عرب اس پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں پیشرفت کرے گا  اور اصلاحات کو آگے بڑھائے گا۔

جرائد  کے  ذریعے انسانی حقوق کے اقدامات کی آگاہی دی جائے گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

عود العود نے مزید بتایا کہ انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے انٹرنیشنل پلیٹ فارم کے اجراء کا بھی اعلان کیا  گیا ہے جس کے ذریعے سعودی عرب  میں انسانی حقوق کے تحفظ میں ہونے والی کارکردگی کی عکاسی اور دیگرمعلومات انگریزی زبان میں شیئر کی جائیں گی۔
اس میں سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی شامل ہوگا۔
تیسرا نیا اقدام ماہانہ  انگریزی زبان کا نیوز لیٹر ہے جس میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی تازہ ترین اصلاحات اور ان میں  پیشرفت کےساتھ ان اصلاحات  کے فروغ اور تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں کے  بارے میں معلومات بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ بھی شامل ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)

دنیا بھر میں انسانی حقوق کے 500 سے زیادہ مشہور کارکنوں کے ساتھ رابطے کے لیے ایک لسٹ تیار کی گئی ہے جس میں ان کے ایڈریس کا اندراج ہوگا۔
ماہانہ نیوز لیٹر اور حقوق کمیشن کے دیگر جرائد  کے  ذریعے انہیں مملکت میں انسانی حقوق کے اقدامات  کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
عود  العود نے بتایا ہے کہ مملکت میں انسانی حقوق کے لئے نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ گذشتہ کچھ برسوں میں تمام سطحوں پر ان اقدامات  میں غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے۔

انسانی حقوق کے مشہور کارکنوں سے رابطے کے لیے لسٹ تیار کی گئی ہے(فوٹو اے ایف پی)

انہوں نے مزید  بتایا  کہ   دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی مہم چلانے والوں اور تنظیموں کے ساتھ مثبت تعلقات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انسانی حقوق کمیشن کی جانب سےجون میں شائع کردہ   نیوز لیٹر میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی اصلاحات میں انسانی سمگلنگ  کی روک تھام کے سلسلے میں کئی اصلاحات  اورکی جانے والی کوششوں کی تعریف کی گئی  ہے۔
شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی بہتر درجہ بندی کو  واضح کیا گیا ہے۔
اس نیوز لیٹر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے بارے میں بھی وضاحت ہے۔
اس کے علاوہ  تعزیراتی اصلاحات اور مقدمات میں کوڑوں کی سزا کے خاتمے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ جس میں شریعت کے تحت سزا  یا جرمانہ جج  کی صوابدید پر ہے۔
 

شیئر: