سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے 50 کروڑ سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات ایک آن لائن ہیکنگ فورم پر شائع کر دی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 53 کروڑ 30 لاکھ فیس بک صارفین کے لیک ہونے والے ڈیٹا میں ان کے فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں۔
سائبر کرائم انٹیلیجنس کمپنی ’ہڈسن راک‘ کے چیف ٹیکنالوجی افسر ایلن گال نے لیک ہونے والے ڈیٹا کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کرتے ہوئے فیس بک کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’فیس بک کا ایلگورتھم صحت کے لیے خطرہ‘Node ID: 499791
ایلن گال نے کہا کہ فیس بک نے صارفین کی ذاتی معلومات میں غفلت برتنے کی غلطی کو ابھی تک نہیں تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عین ممکن ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے جو فون نمبر استعمال کرتے ہیں، وہ بھی شائع ہو گئے ہوں۔
لیک ہونے والے چند فون نمبر اب بھی فیس بک صارفین کے زیر استعمال ہیں۔
ایلن گال کا کہنا ہے کہ صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکنگ اور مارکیٹنگ کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے بھی فیس بک کو صارفین کی ذاتی معلومات کی حفاظت نہ کرنے اور ڈیٹا لیک کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
All 533,000,000 Facebook records were just leaked for free.
This means that if you have a Facebook account, it is extremely likely the phone number used for the account was leaked.
I have yet to see Facebook acknowledging this absolute negligence of your data. https://t.co/ysGCPZm5U3 pic.twitter.com/nM0Fu4GDY8
— Alon Gal (Under the Breach) (@UnderTheBreach) April 3, 2021