Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کرکٹ کو مقبول بنانے اور بڑے ٹورنامنٹ کرانے کا منصوبہ

سعودی عرب کے معروف انگریزی اخبار عرب نیوز کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے نیشنل ٹیم کے افیشل میڈیا پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ سعودی عرب میں دہائیوں سے کرکٹ زیادہ تر جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کھیلتے آئے ہیں۔ تاہم اب ممالکت میں کرکٹ کے شعبے میں مزید کام کیا جائے گا جس سے مزید لوگ اس کھیل میں دلچسپی لیں گے۔ سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود کے مطابق سعودی عرب میں عوام کی کرکٹ میں دلچسپی کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس کے لیے زبردست مقابلے اور بڑے ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی ہو گا: مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔

شیئر: