Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر روز کورونا کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں، صورتحال تشویشناک: وزارت صحت

ترجمان کا کہنا ہے حالات اپریل 2020 سے ملتے جلتے لگ رہے ہیں۔( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ان دنوں سعودی عرب میں کورونا وبا کے حالات اپریل 2020  سے ملتے جلتے لگ رہے ہیں۔ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کی پابندی ناگزیر ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو مملکت میں کورونا وبا کی نئی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کی ہے۔ 
ترجمان نے کہا کہ سال رواں کے شروع سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اعدادوشمار ایسے ہیں جیسا کہ گزشتہ برس ان دنوں ریکارڈ پر آئے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ آج کل جو حالات ریکارڈ پر آرہے ہیں- وہ کورونا وبا کی شروعات سے بڑے ملتے جلتے ہیں۔  
 ان دنوں وبا کے خطرات کا شعور اور اس سے نمٹنے کے لیے آگاہی بڑھی ہے۔ اس کے باوجود ہر روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
العبد العالی نے کہا کہ تمام مقامات پر بھیڑ افسوسناک ہے، یہ لاپرواہی وبا کے پھیلنے کا باعث نہ بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام کے دوران نازک کیسز بھی بڑھ رہے ہیں جیسا کہ اپریل 2020 میں سامنے آئے تھے۔
وزارت صحت نے کہا کہ فی الوقت نئے کیسز بڑھ جانے سے تشویشناک دور سے گزر رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ نئے کیسز دارالحکومت ریاض میں ہورہے ہیں، اتوار کو بھی 319 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔

شیئر: