Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ کے نئے ورژن میں کورونا سے محفوظ افراد کی درجہ بندی

وہ افراد جنہیں کورونا نہیں انہیں تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں توکلنا ایپ کے نئے ورژن میں صارفین کی درجہ بندی کردی گئی ہے۔ بنیادی طورپر جن افراد کو کورونا نہیں انہیں تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 
ویب نیوز عاجل نے توکلنا ایپ پر کی جانے والی درجہ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں ان کے توکلنا ایپ پر’محصن‘ (پروٹیکٹڈ) لکھا جاتا ہے۔ 
وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین کی ایک خوراک لی ہے جبکہ دوسری لینا باقی ہے ان کی ایپ پر’محصن بالجرعہ الاولی‘ ( پہلی خوارک کے محفوظ)۔ 
ایسے افراد جن کی توکلنا ایپ پر ’محصن متعافی‘ ( محفوظ و صحتیاب) درج ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں اس لیے محفوظ ہیں۔ 
یاد رہے وزارت صحت کی جانب سے تجارتی و سرکاری اداروں میں جانے کے لیے لازمی ہے کہ ’توکلنا ‘ ایپ ڈاون لوڈ کی جائے جس میں اکاونٹ بنایا جائے۔ 
اگر کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہے تو ایپ میں اس کے بارے میں اطلاع ہوگی۔ ایسے افراد کے بارے میں سختی سے ہدایت ہے کہ وہ قرنطینہ سے باہر نہ نکلیں۔ 

شیئر: