Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین ’تنقل‘ ایپ کے ذریعے ویل چیئر کی سہولت سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

مسجد الحرام کے باہر تین پوائنٹس وہیل چیئرز کے لیے ہیں (فوٹو: جنرل پریذیڈنسی مسجد الحرام و مسجد نبوی ٹوئٹر)
‘سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام آنے والے 35 ملکوں کے 66 ہزار367  زائرین ’تنقل‘ ایپ سے استفادہ کیا ہے۔ ان میں سے 27 ہزار 288 نے عام ویل چیئر سے فائدہ اٹھایا۔
انتظامیہ نے زائرین کے لیے 5 ہزار عام ویل چیئرز جبکہ بوڑھوں، مریضوں اور معذوروں کے لیے تین ہزار الیکٹرانک ویل چیئرز فراہم کر رکھی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ادارے کے انچارج فہد المالکی نے کہا کہ ’تنقل‘ ایپ کی مدد سے عام اور الیکٹرانک ویل چیئرز سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اژدحام سے بچنے کے لیے پیشگی بکنگ اور ٹکٹ اس کے ذریعے خریدے جاسکتے ہیں جو لوگ تنقل ایپ کے ذریعے وہیل چیئر بک کرا لیتے ہیں یا ٹکٹ حاصل کرلیتے ہیں وہ سماجی فاصلے کے مسئلے سے دوچار نہیں ہوتے اور بھیڑ سے بھی بچ جاتے ہیں۔ 

27 ہزار سے زیادہ زائرین نے عام ویل چیئر سے فائدہ اٹھایا (فوٹو: جنرل پریذیڈنسی مسجد الحرام و مسجد نبوی ٹوئٹر)

تنقل ایپ کے ذریعے مکمل عمرے، صرف سعی اور مفت ڈرائیور کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔ 
المالکی نے بتایا کہ ’مسجد الحرام کے باہر تین پوائنٹ ویل چیئرز حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ سب سینیٹائزڈ ہوتی ہیں۔ 180 سے زیادہ انچارج، ٹیکنیشن اور دفتری کارکنان، زائرین کو خدمات فراہم کررہے ہیں۔‘

35 سے زیادہ ملکوں کے زائرین نے تنقل  ایپ سے فائدہ اٹھایا (فوٹو: جنرل پریذیڈنسی مسجد الحرام و مسجد نبوی ٹوئٹر)

  پہلی منزل کا نشیبی حصہ طواف اور سعی کے لیے خاص ہے جہاں الشبیکہ پل (گیٹ نمبر 64)، اجیاد پل، الارقم زینے کے انٹرنس اور المروہ انٹرنس سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ ان دنوں ویل چیئر چلانے والوں کی سروس معطل ہے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: