پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے حکومتی ارکان کے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ کے پہلے باضابطہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے سینیٹر دلاور خان گروپ کو ’تحفے‘ کہنے پر اس ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی میں تقسیم سینیٹ اجلاس سے پہلے ہی اس وقت واضح ہو گئی جب اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بجائے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
مزید پڑھیں
-
گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے مریم نواز کا ناشتہ بے مزہ ہو گیاNode ID: 552116