پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے آج بھی یہی تجویز ہے کہ حوصلے اور ٹھنڈے دماغ سے اپنی سیاست کرے، ہر وقت اور ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں چل سکتی۔‘
سنیچر کو خیرپور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’جیسے یوسف رضا گيلانی کی جیت عمران خان کو ہضم نہیں ہوئی ویسے ہی ہمارے مسلم لیگ ن کے کچھ دوستوں کو بھی شاید ہضم نہیں ہوئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سینیٹ سے لے کر اب تک صرف پیپلز پارٹی حکومت کی اپوزیشن کر رہی ہے اور باقی ہمارے اپوزیشن کے دوست، اپوزیشن سے ہی اپوزیشن کررہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں اس کا فائدہ صرف عمران خان کو ہو رہا ہے اور یہ اپوزیشن کی ناکامی ہے کہ ہم اب تک قوم کے سامنے سٹیٹ بینک کی خود مختاری چھیننے اور کشمیر پر ناکامی کو بے نقاب نہیں کر سکے۔‘
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے آپس کے چھوٹے موٹے مسائل کو ایک طرف رکھ کر حکومت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور حکومت کی مخالفت کرنی چاہیے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلے دن سے کوشش تھی اور میں اسی کوشش میں لگا رہوں گا کہ پوری اپوزیشن کی توجہ اس نالائق، نااہل اور کٹھ پتلی حکومت پر مرکوز رکھیں کیونکہ اس حکومت کی وجہ سے پورا پاکستان پریشان ہے۔‘
“ہر وقت اور ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں چلتی،
چھوٹی چھوٹی وجوہات کی وجہ سے ہمیں اپنے اصل مقصد کو نقصان نہیں پہچانا چاہیے جس کیلئے ہم سب یکجہ ہوئے ہیں۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari
4/4 pic.twitter.com/nOfgAB4v2v— PPP (@MediaCellPPP) April 3, 2021