دبئی:دبئی پولیس نے زیر تعمیر ٹاور پر چڑھ کر سیلفی لینے والے ایک اور مہم جو کو تفتیش کے لئے بلا لیا۔پولیس ذرائع نے مقامی اخبار الامارات الیوم کو بتایا کہ یورپی ملک سے تعلق رکھنے والا ایک 25سالہ نوجوان دبئی کے زیر تعمیر ٹاور پر چڑھ گیا اور وہاں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر سیلفی بنائی۔ اس نے ٹاور کی 50ویں منزل سے سیلفی بناکر یوٹیوب میں ویڈیو جاری کی ۔ پولیس نے اسے تفتیش کے لئے بلالیا ہے۔ اس سے قبل ایک روسی ماڈل نے بھی خطرناک سیلفی بنائی تھی۔