ریاض میں مکانات کی تعمیر کے لیے ایک بلین ریال کا رئیل سٹیٹ فنڈ
فنڈ کا مقصد ریاض میں ایک ہزار 500 سے زیادہ رہائشی یونٹس تیار کرنا ہے(فوٹو عرب نیوز)
جدوا انوسٹمنٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک ہزار 500 سے زیادہ مکانات کی تعمیر کے لیے ایک بلین ریال کی لاگت سے شریعت کے مطابق رئیل سٹیٹ فنڈ کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق الماجدية گروپ اور ریاض بینک کے اشتراک سے ایلڈر انویسٹمنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے اور اس میں تین سال کے علاوہ دو ایک سال کی توسیع ہو گی۔
اس فنڈ کا مقصد ریاض میں ایک ہزار 500 سے زیادہ رہائشی یونٹس تیار کرنا ہے جس میں وسط سے زیادہ آمدنی والے سعودی گھرانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نیا منصوبہ سعودی حکومت کے اس مقصد کا ایک حصہ ہے جس کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت گھروں کی ملکیت کو 50 سے 70 فیصد تک بڑھانا ہے۔
جدوا انوسٹمنٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر اور رئیل سٹیٹ کے سربراہ ہیتھم الغنم نے کہا ’فنڈ کی پیشکش کی مدت کے دوران دکھایا گیا ریکارڈ تقاضہ خاص طور پر ریاض میں مقامی رہائشی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کی کشش کو ظاہر کرتا ہے جہاں ہم مزید وسعت کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘
جدوا انوسٹمنٹ نے گذشتہ سال اپنی انوسٹمنٹ کے اثاثوں میں 30 بلین ریال کا سنگ میل عبور کیا تھا جو گذشتہ سال کے 13.4 بلین ریال میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔
جدوا انوسٹمنٹ میں سرمایہ کاری مینجمنٹ ایڈوائزری کے منیجنگ ڈائریکٹر غنم الغانیم نے گذشتہ سال عرب نیوز کو بتایا تھا کہ اس فرم کا 2021 میں متعدد نئے فنڈز لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔
’ہمارا انٹرنیشنل انفراسٹرکچر فنڈ اور انٹرنیشنل لیزنگ فنڈ عوامی منڈیوں کے ساتھ کم تعلق کے ساتھ اثاثوں کی کلاسوں میں تنوع لانے والے کلائنٹ میں اضافہ کرے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری انٹرنیشنل ملٹی اسٹریٹیجی نجی ایکویٹی فنڈ کم پیداوار والے ماحول میں ترقی کے اثاثوں کی ضرورت کا جواب دے گا۔ تینوں فنڈز کو 2021 کے دوران لانچ کیا جانا چاہئے۔‘