Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب افریقہ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: یورپی یونین ایلچی برائے ایتھوپیا

پیکا ہاویستو کے مطابق سعودی عرب ایسا ملک ہے جس کے تمام افریقہ میں سارے فریقین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
یورپی یونین کے ایلچی برائے ایتھوپیا نے ٹیگری میں کشمکش کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اتوار کو سعودی دارالحکومت ریاض میں عرب نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاویستو نے کہا کہ ’یہ اہم ہے کہ یورپی یونین سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرے کیونکہ مملکت کے پورے افریقہ میں تمام فریقین کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔
پیکا ہاویستو نے یمن کے حوالے سے سعودی تجویز کو ’بہت مثبت قدم‘ قرار دیا اور سعودی عرب اور یمن میں جان بوجھ کر عام شہریوں پر حملوں کی دوبارہ مذمت کی۔

 

پیکا ہاویستو ایتھوپیا کے دورے سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اس سلسلے میں عالمی تعاون بہت اہم ہے۔‘ انہوں نے ’گرینڈ ایتھوپین رینائسینس ڈیم‘ کے حوالے سے خطے میں ایک اور کشمکش کے خدشے کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یورپی یونین نے ٹیگری میں کشمکش کے حوالے بہت پہلے خبردار کیا اور تشدد کی مذمت کی۔ خصوصاً سوڈان سے آنے والے پناہ گزینوں کی نئی لہر کے حوالے سے بہت تشویش تھی۔‘
پیکا ہاویستو نے فروری میں سوڈان میں پناہ گزینوں کے کیمپس کا دورہ اور دسمبر اور فروری میں ایتھوپین قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ان کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران یورپی یونین کی ٹیم اور سعودی حکام نے اس صورتحال اور مجموعی طور خطے پر آپس میں نوٹس کا موازنہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ آپس میں یہ تبادلہ جاری رہے گا اور قریبی تعاون کے اور مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔
یورپی یونین کے ایلچی برائے ایتھوپیا نے کہا کہ سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مل کر کام کرنے کے بہت سے مواقع ہیں۔
’ہم پہلے ایریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان امن معاہدے میں سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف کر چکے ہیں۔ اور سعودی عرب نے سوڈان میں عبوری مرحلے میں بھی حمایت کی ہے۔ سعودی عرب ایسا ملک ہے جس کے تمام افریقہ میں سارے فریقین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، لہذا یہ ضروری ہے کہ یورپی یونین سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرے۔‘

پیکا ہاویستو نے کہا کہ ’یورپی یونین سعودی عرب کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)

پیکا ہاویستو نے یمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں عالم برادری کی طرف سے مشترکہ طور پر یہ پیغام ہونا چاہیے کہ حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ ہمیں مزید تشدد قبول نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر لوگوں کو یمن میں عام شہریوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘
انہوں نے یمن میں حوثیوں کی زیر نگرانی حراستی مرکز میں 40 سے زائد جلنے والے ایتھوپین پناہ گزینوں کے حوالے سے کہا کہ ’ہم نے حوثیوں کی جانب سے یمنی اور سعودی شہریوں پر کیے جانے والے تمام حملوں کی مذمت کی ہے۔ یہ قطعی طور ناقابل قبول ہے۔‘
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے فن لینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’سب سے پہلے یہ بتانا اہم ہے کہ یورپی یونین میرے خیال میں سعودی عرب کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ لہذا نجی شعبے میں ہماری بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔‘
انہوں نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو ’بہت اچھا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوزف بورل جلد مملکت کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیئر: