ونڈم گروپ کا سعودی عرب، امارات اور قطر میں نئے ہوٹل کھولنے کا اعلان
ونڈم پہلا ہوٹل دبئی میں کھولے گا (فوٹو: سپلائیڈ)
بین الاقوامی ہوٹل گروپ ونڈم رواں سال سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں نئے ہوٹلز کھولے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ونڈم کی جانب سے پہلا ہوٹل اس سال کی دوسری ششماہی میں دبئی کے ڈیرہ ڈسٹرکٹ میں’ڈیز ان‘ کے نام سے کھولے گا۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں ہاورڈ جانسن پلازہ بھی کھولا جائے گا۔
سعودی عرب میں ریاض کے شاہ فہد روڈ پر رمادا کے نام سے ہوٹل کھولا جائے گا جبکہ قطر میں گروپ کی جانب سے نیا ونڈم گرانڈ ہوٹل کھولا جائے گا۔
خلیج میں ہوٹلوں میں قیام کی طلب میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ آپریٹرز گذشتہ سال وبا کی وجہ سے طلب میں کمی آنے کے بعد اب سیاحوں اور سفر کرنے والے کاروباری افراد کو رعایتی پیکچز کے ذریعے راغب کر رہے ہیں۔
ان کے علاوہ ونڈم ترکی، سائپرس، ازبکستان اور قازکستان میں بھی نئے ہوٹلز کھولے گا۔