Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الماس کی انگوٹھی کی شکل کا ہوٹل مملکت میں کہاں تعمیر ہورہا ہے؟

برطانوی کمپنی نے اس کا ڈیزائن تیار کیا ہے- (فوٹو سبق)
ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی نے  سعودی عرب میں بحراحمر کے ساحل پر ہوٹلوں اور ریزورٹس پر مشتمل عالمی سیاحتی منصوبوں کے ڈیزائن جاری کردیے- یہ ہوٹل اور ریزورٹس جزیروں میں قائم کیے جائیں گے- 

ریڈ سی پروجیکٹ 2022 کے آخر تک مکمل ہوجائے گا- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق  الماس کی انگوٹھی کی طرز پر ’امھات الشیخ‘ جزیرے میں انٹرنیشنل ریزورٹ الماس کی انگوٹھی کی طرز پر تعمیر ہوگا- اس کا حیران کن ڈیزائن ریزورٹس کے دلداگان میں حیرت و استعجاب کا باعث بن گیا- 
مذکورہ ریزورٹ کو 12 ہوٹل کا نام دیا گیا ہے- برطانیہ کی عظیم الشان کمپنی فوسٹر اینڈ پارٹنرز نے اس کا ڈیزائن تیار کیا ہے- برطانوی کمپنی نے ڈیزائن بناتے وقت اس بات کو مدنظر رکھا ہے کہ ہلکا پھلکا ہو اور اس سے ماحول کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو- 

پہلے مرحلے میں 14 ہوٹل تیار ہوں گے- (فوٹو سبق)

امھات الشیخ جزیرے پر اس کے علاوہ دو اور ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے- پروگرام کے مطابق ریڈ سی پروجیکٹ 2022 کے آخر تک مکمل ہوجائے گا- سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا-  پہلے مرحلے میں  14 ہوٹل تیار  ہوں گے- ان کے کمروں کی تعداد تین ہزار ہوگی- یہ ہوٹل پانچ جزیروں میں بنائے جارہے ہیں-  علاوہ ازیں صحرائی اور پہاڑی علاقوں میں دو ریزورٹس، تفریحی مراکز اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر ہورہا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: