نھاد الدوسری کو سکولوں کے لیے جنگلی حیاتیات کی پہلی سفیر مقرر کردیا(فوٹو،اخبار24)
جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے نھاد الدوسری کو سکولوں کے لیے جنگلی حیاتیات کی پہلی سفیر مقرر کردیا-
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قربان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگلی حیاتیات سے متعلق سکول ریسرچ اور مطالعات کے سلسلے میں نھاد الدوسری کی مدد کریں گے-
جنگلی حیاتیات کی افزائش کا قومی مرکز انواع و اقسام کے پرندوں، ہرنوں، چیتوں، بھیڑیوں کی افزائش کی سکیمیں چلا رہا ہے- سعودی عرب میں دو قسم کے جانور نایاب ہورہے ہیں- بعض پرندے اور عرب چیتے نایاب ہوتے جارہے ہیں- دونوں کی افزائش کی سکیمیں نافذ کی جارہی ہیں-
الدوسری نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں نایاب نسل کے جانوروں سے متعلق ایک پروجیکٹ تیار کررہی ہیں ان کی افزائش پر توجہ دی جائے گی اور ان کی نسل ختم ہونے سے روکا جائے گا-
الدوسری کا کہنا ہے کہ جنگلی حیاتیات کے تحفظ کے لیے نایاب پرندوں اور جانوروں کا تحفظ ناگزیر ہے