جازان میں حوثیوں کا حملہ ناکام ، ڈرون تباہ
جمعرات 8 اپریل 2021 23:45
حوثی باغی یمن سے سعودی عرب پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
عرب اتحادی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے جازان پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کو تباہ کردیا۔
ویب نیوز سبق نے اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔
اتحادی فورسز نے حوثی ملیشا کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔
اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی شہری آبادی پرحملے جنگی جرائم ہیں, عالمی قوانین کے مطابق اتحادی فورسز معصوم شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں