Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور حوثی ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

’سعودی فورس نے حوثی ملیشیا کے دھماکہ خیر مواد سے لیس ڈرون کو فضا ناکارہ بنا دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حوثی باغیوں نے جنوبی علاقے کی شہری آبادی اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کے لیے آج پھر ایک اور ناکام ڈرون حملہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’حوثی حملہ آج ہفتہ کو علی الصباح کیا گیا تھا‘۔
’راڈار پر ڈرون کی اطلاع ملتے ہی سعودی فورس نے حوثی ملیشیا کے دھماکہ خیر مواد سے لیس ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر نا کارہ بنا دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری آبادی سمیت نجی املاک و سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں‘۔

شیئر: