وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ خوش نصیبی ہے کہ حکومت کو ایسی ’نالائق‘ اپوزیشن ملی ہے جو آپس میں ہی اپوزیشن کر رہی ہے۔
اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’اپوزیشن سے متعلق سوالات کا وقت ختم ہوگیا ہے، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی ہے، یہ اللہ کا عمران خان پر خاص احسان ہے کہ اسے ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں ہی اپوزیشن ہے۔‘
ڈسکہ انتخاب میں شکست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف اور عمران خان کا بیانیہ ہے کہ ہر چور کا احتساب ہوگا اور اور علی اسجد ملہی نے جتنے ووٹ لیے وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کا بیانیہ ابھی زندہ ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’وزیروں کو بھی نہیں پتا کہ معاشی تنگی کیوں ہے‘Node ID: 555491
-
’ہمیں بطور معاشرہ یونٹ کے طور پر جنسی جرائم کے خلاف لڑنا چاہیے‘Node ID: 555941
-
ڈسکہ میں ن لیگ کی جیت، تحریک انصاف نے شکست تسلیم کر لیNode ID: 555991