مکہ مکرمہ میں تزئین و آرائش کے 6 منصوبوں پر کام جاری
مکہ مکرمہ میں تزئین و آرائش کے 6 منصوبوں پر کام جاری
اتوار 11 اپریل 2021 17:01
ان منصوبوں میں سب سےاہم جبل النور ثقافتی مرکز پروجیکٹ ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
مکہ مکرمہ میں اسلامی تاریخی مقامات اور عجائب گھروں میں تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے6 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ شہر اور مقامات مقدسہ امور کے رائل کمیشن نے اسلامی تاریخی مقامات اور یہاں موجود عجائب گھروں کے راستے کے لئے ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے ایک فیلڈ وزٹ کی میزبانی کی۔
ان مقامات میں حدیبیہ کا علاقہ شامل تھا جہاں چھٹے ہجری سال میں ردوان معاہدہ ہواتھا۔ یہ امن معاہدہ تھا جو نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور قبیلہ قریش کے مابین طے پایاتھا۔
کمیٹی نے بیئرتووا یعنی تووانامی کنویں، جبل ثور، 1200برس قدیم پانی کے کنویں اور عین زبیدہ نامی نہر کے علاوہ منیٰ کے مقام کا بھی دورہ کیا جہاں العقبہ عہد لیا گیا تھا۔ کمیٹی کے ارکان جبل النور بھی گئے۔
سب سےاہم پروجیکٹ جبل النور ثقافتی مرکز ہے۔ جبل النور میں غار حرا واقع ہے۔
مسلمانوں کے لئے اس کی بے حد اہمیت ہے کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔