Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے بحرینی فرمانروا کا ٹیلیفون پر رابطہ

شاہ بحرین نے شاہ سلمان کو رمضان کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ بحرین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو رمضان کی پیشگی مبارکباد بھی دی ہے۔ 
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رابطے اور تہنیت کے لیے ٹیلیفون پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ وہ امت مسلمہ کو بار بار ماہ مبارک کی نعمت سے نوازتا رہے اور مزید ترقی و خوشحالی کو امت کا نصیب بنائے۔ 

شیئر: