Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا ایپ سے بھی اجازت نامے جاری ہوں گے: وزارت حج و عمرہ

توکلنا ایپ پر ویکسین کے حوالے سے معلومات درج ہوں گی- (فوٹو وزارت حج و عمرہ ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے توکلنا ایپ کے  ذریعے عمرہ ، زیارت اور نماز کے اجازت نامے جاری کرنے کا پروگرام تیار کیا ہے۔
اسی کے ساتھ اعتمرنا ایپ کا نیا ایڈیشن بھی جاری رہے گا۔ اس سے کورونا وائرس سے محفوظ افراد کے لیے اجازت نامے  جاری ہوں گے۔  

اعتمرنا ایپ کا نیا ایڈیشن بھی جاری رہے گا- (فوٹو وزارت حج و عمرہ ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے ، سبق کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، مسجد نبوی کی زیارت اورعمرہ کے اجازت نامے  توکلنا ایپ کی بنیاد پر ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا کی دونوں ویکسین لے چکے ہوں گے یا پہلی ویکسین پر 14 دن گزار چکے ہوں گے۔ وائرس سے شفا پا چکے ہوں گے۔
 توکلنا ایپ میں کورونا ویکسین کا ڈیٹا محفوط رہتا ہے اور اس کے ذریعے پتہ لگالیا جاتا ہے کہ آیا عمرہ یا نماز یا زیارت کا امیدوار وائرس سے محفوظ ہے یا نہیں۔ 
وزارت حج و عمرہ و سدایا  نے  یہ سلسلہ سدایا کے چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر شروع کیا ہے۔ ولی عہد چاہتے ہیں کہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی بھی کرائی جائے۔ 

اجازت نامے کا کام آسانی سے انجام دیا جاسکے گا- (فوٹو وزارت حج و عمرہ ٹوئٹر)

اس تعاون کے تناظر میں توکلنا ایپ سے عمرہ، مسجد الحرام میں نماز روضہ شریفہ میں نماز اور زیارت کے اجازت نامے جاری ہوں گے یہ کام اب آسانی سے انجام دیا جاسکے گا۔ 
وزارت حج و عمرہ نے توکلنا ایپ کے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ گول پلے، ایپ سٹور اور ایپ گیلری  کے ذریعے ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ اجازت ناموں کی سہولت حاصل کی جاسکے۔ اس سے ایپ کے  موثر ہونے کا اطمینان بھی ہوجائے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: