معذور افراد کی بحالی اور ملازمت کے لیے ’پلانٹ‘ انیشیٹو
معذور افراد کی بحالی اور ملازمت کے لیے ’پلانٹ‘ انیشیٹو
پیر 12 اپریل 2021 20:39
یہ اقدام سعودی عرب کے پرعزم وژن کے مطابق ہے( فوٹو ایس پی اے)
نیشنل سینٹر فار پلانٹ کور ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹ سرٹیفیکیشن نے معذور افراد کی بحالی اور ملازمت کے لیے سعی فاؤنڈیشن کے تعاون سے’پلانٹ‘ انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ انیشیٹو نیشنل پارک میں لانچ کیا گیا جس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے تحت ترقی کرنے میں معذور افراد اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنا اور مملکت کی ترقی میں معاشرے کے تمام گروہوں کو شامل کرنا ہے۔
مرکز کے سی ای او ڈاکٹر خالد عبد القادر نے کہا کہ اس اقدام سے معذور افراد کو معاشرے میں مدد فراہم کرنے اور ان کے ساتھ ساتھ ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اورعزم سے فائدہ اٹھانا ہے۔
عبد القادر نے اپنے مرکز کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ وہ تمام قومی پارکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ تربیتی پارکوں کے ملازمین کو پیدا ہونے والے کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے معذور افراد کے لیے مکمل فائدہ فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ اقدام سعودی عرب کے پرعزم وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد نجی اور سرکاری شعبوں اور سرکاری حکام کے مابین معاشی ذمہ داریوں کے ساتھ پلانٹ کور ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹ سرٹیفیکیش کو فروغ دینا اور مملکت میں سبز مقام کو بڑھانا ہے۔‘