Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی، جدہ میں 8 بازار اور تجارتی مراکز سیل 

بلدیاتی کونسل نے سات منزلہ تجارتی مرکز بھی بند کرایا ہے( فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر 8 بازار اور تجارتی مراکز سیل کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ تاریخیہ کی بلدیاتی کونسل نے سات منزلہ تجارتی مرکز بند کرایا ہے جس میں 190 دکانیں کھلی تھیں اور یہاں گاہکوں کی بھیڑ تھی جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ 
بلدیاتی کونسل نے تاریخی علاقے کے مشہورعوامی بازار کو بھی کورونا ایس او پیز کی بار بار خلاف ورزیوں پر بند کیا ہے۔

بلدیاتی کونسل کے افسران مسلسل تفتیشی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)

بلدیاتی کونسل کے افسران کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کرانے کے  لیے مسلسل تفتیشی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ 
جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ الملیسا بلدیہ  کے انسپکٹرز نے گزشتہ دو روز کے دوران حراج کے علاقے میں چار عوامی بازار بند کرائے ہیں۔
 جدہ الجدیدۃ بلدیہ نے الزھرا محلے کے مشہور بازار کو دوبارہ بند کرادیا گیا۔ بازار میں دکاندار کورونا ایس او پیز کی پابندی کررہے تھے اور نہ خریدار سماجی فاصلے کی پابندی کررہے تھے۔
جدہ میونسپلٹی نے ہدایت کی ہے کہ سب کی سلامتی کی خاطر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جاتا رہے گا اور اس سلسلے میں کسی کی بھی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ 

شیئر: