خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں رمضان کے پہلے دن پر مسلم دنیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز اور سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
اجلاس میں شاہ سلمان نے سرکاری ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ ’رمضان کے دوران اللہ کے مہمانوں کو بہترین ممکنہ خدمات کی فراہمی کے لیے کوششوں میں تیزی، ہم آہنگی اور یکجہتی پیدا کریں۔ ان کے آرام ، تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چوکس رہیں‘۔
یاد رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اس سال بھی رمضان کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔