پاکستان کی وفاقی حکومت نے مذہبی سیاسی تنظیم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی اور اس کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ پابندی کا نوٹی فیکیشن جاری کرے گی۔
آئین کے تحت وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کی سرگرمیوں کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔
قانونی طریقہ کار کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ اس منظوری کے بعد وزارت داخلہ پارٹی پر پابندی کا نوٹی فیکیشن جاری کرے گی۔ اس نوٹی فیکیشن کی روشنی میں الیکشن کمیشن پارٹی کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے اس کی رجسٹریشن ختم کر دے گا۔
مزید پڑھیں
-
کوئی گروہ ریاست کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا: فواد چوہدریNode ID: 557046
-
انٹرنیٹ کی بندش: روزگار کے ساتھ ’زندگی اور موت کا مسئلہ‘Node ID: 557086
-
حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان اصل تنازع کیا رہا؟Node ID: 557336