خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز آل سعود کو شاہی مشیر مقرر کر دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبدالعزیز کو شاہی مشیر مقرر کیا جاتا ہے، ان کا رتبہ وزیر کا ہو گا۔
شاہی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جاری کیے جانے والے احکام پرعمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جائے۔