کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہورہا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
کورونا کے کیسز میں گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے- اسی طرح اموات بھی بڑھ رہی ہیں جبکہ انتہائی تشویشناک صورتحال کے مریض اور ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو 985 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دس اموات ہوئی- کووڈ 19 سے شفا پانے والے افراد کی تعداد 661 رہی-
وزارت صحت نے اعلامیے میں کہا کہ 985 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 142 تک پہنچ گئی ہے- جمعرات کو کورونا سے 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 6791 تک پہنچ چکی ہے- اسی طرح کووڈ 19 سے 661 افراد شفایاب ہوئے اور اب کل تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 102 ہوگئی ہے-
جمعرات کو سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض میں (463) سامنے آئے- اس کے بعد مکہ مکرمہ 164، منطقہ شرقیہ 140، قصیم 37، عسیر 34، حائل 33، مدینہ منورہ 30، جازان 21، تبوک 20، نجران 16، حدود شمالیہ 11، الباحہ 10 اور الجوف میں 6 کورونا کے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-
کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9249 ہے جبکہ انتہائی تشویشناک حالت کے مریض 999 ہیں-
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کا اہتمام کریں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں- صرف ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر جائیں- نیز گھر سے باہر جاتے وقت ماسک اور توکلنا ایپ کا ضرور استعمال کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں