Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: بغیر علامات والے مریض 46 فیصد کیسز کا باعث

جمعے کو دوسرے دن بھی کورونا کے نئے کیسز 900 سے زیادہ سامنے آئے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس لگنے کے 46 فیصد کیسز مرض میں مبتلا ایسے افراد سے میل جول کی وجہ سے ہو رہے ہیں جنہیں پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کورونا  کا شکار ہو چکے ہیں۔‘
 اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ ’وبا کی علامتیں ظاہر نہ ہونے سے وہ لاعلمی میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے رہتے ہیں اور انجانے میں ان کے احباب اور رشتہ دار کو وائرس لگ جاتا ہے۔‘ 
وزارت صحت نے لوگوں کو ہدایت کی کہ ’وہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کریں۔‘
’خصوصاً حفاظتی ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔ ایسا کرنے پر وہ کورونا سے متاثرہ ان لوگوں کی جانب سے بیماری منتقل ہونے سے بچے رہیں گے جنہیں خود بیماری لاحق ہونے کا اعلم نہیں ہوتا۔‘
سعودی عرب میں  جمعے کو دوسرے دن بھی کورونا کے نئے کیسز 900 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز سات ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔

شیئر: