Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورنج کے کارٹنز میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام 

سمگلنگ میں ملوث چار افراد کو عرعر شہر سے گرفتار کرلیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ 52 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
جرائم پیشہ عناصر اورنج کے کارٹنز میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

52 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق النجیدی نے بیان میں کہا کہ محکمہ انسداد منشیات کو اس کی اطلاع ملنے پر جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی کسٹم کے ساتھ مل کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے بتایا کہ سمگلنگ میں ملوث چار افراد کو عرعر شہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں دو سعودی شہری، ایک مقیم غیرملکی اور ایک شامی پناہ گزیں شامل تھا۔
النجیدی نے بتایا کہ اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی کرلی گئی، پوچھ گچھ کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: