Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیب کے کنٹینر میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

43 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کی جا رہی تھیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے سعودی کسٹم کے تعاون سے 43 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
منشیات جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے سیب کے کنٹینر میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کے حوالے سے اطلاع  تھی۔ محکمے کے اہلکار الرٹ تھے۔ سعودی کسٹم کی مدد سے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ 43 لاکھ 35 ہزار نشہ آور گولیاں سیب کے کنٹینر میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ 
 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ اور انہیں وصول کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: