سعودی وزارت حج نے عمرہ اجازت نامے کے حوالے ٹرانسپورٹ بکنگ کی منسوخی کے بعد رقم کی واپسی کے لیے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے وزارت حج و عمرہ سے دریافت کیا تھا کہ ’ عمرہ اجازت نامے کےلیے ٹرانسپورٹ کے پیسے ادا کردیے تھے تاہم بعد میں اس نے بکنگ منسوخ کردی مگر پیسے اب تک واپس نہیں آئے طریقہ کار کیا ہوگا‘؟
مزید پڑھیں
-
محفوظ عمرہ پروگرام: مکہ اور مدینہ کے راستوں پر چیک پوسٹیں قائمNode ID: 556821
وزارت حج و عمرہ کے ماتحت میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پرکہا کہ ’بنیادی طور پر منسوخ شدہ بکنگ کے پیسے ٹھیک 48 گھنٹے کے اندر اسی اکاؤنٹ میں واپس کردیے جاتے ہیں جس اکاؤنٹ سے رقم ادا کی جاتی ہے‘۔
میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ’اگر 48 گھنٹے کے اندر رقم واپس نہ ہو تو ایسی صورت میں وزارت حج و عمرہ کے ماتحت کیئر سینٹر سےان نمبروں 920002814 اور 8004304444 پر رابطہ کیا جائے تو اس سلسلے میں مدد کی جائے گی‘۔