کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے کتنے دن بعد عمرہ اجازت نامہ ملے گا؟
کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے کتنے دن بعد عمرہ اجازت نامہ ملے گا؟
ہفتہ 17 اپریل 2021 5:38
دوسری خوراک کے 24 گھنٹے کے اندر محصن والی پوزیشن آجاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کے لیے اجازت نامے کو کورونا ویکسین سے مشروط کیا گیا ہے۔
توکلنا ایپ اکاؤنٹ بیشتر لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے اور چار دن گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک توکلنا ایپ پر پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ عمرے کی ادائیگی کیسے ممکن ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق توکلنا ایپ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کورونا میں مبتلا نہ ہوا ہو اور اس نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہو اور چودہ دن گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں توکلنا ایپ پر ہلکے سبز رنگ میں ’محصن جرعہ اولی‘ لکھا ہوا آئے گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ شخص ویکسین کی پہلی خوراک لے چکا ہے اور چودہ دن گزر چکے ہیں۔ یہ پوزیشن پہلی خوراک کی تاریخ سے 3 ماہ تک ایسی صورت میں برقرار رہے گی جب تک کہ اس نے دوسری خوراک نہ لی ہو یا یہ کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے اس کی تصدیق نہ ہوجائے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکا ہے۔
توکلنا ایپ کے مطابق عمرہ کے اجازت نامے صرف ان لوگوں کو دیے جائیں گے جو (محصن) ’وائرس سے محفوظ‘ کی پوزیشن پر ہوں یا ویکسین کی پہلی خوراک کے ذریعے وائرس سے محفوط ہونے کی پہلی منزل قبول کرچکے ہوں یا ایسے لوگوں کو اجازت نامے جاری ہوں گے جو وائرس میں مبتلا ہوکر اس سے شفا پا چکے ہوں یہ پابندی کورونا وبا سے تحفظ کی خاطر لگائی گئی ہے۔
اگر کسی کے موبائل پر توکلنا ایپ میں محصن تحریر ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لے چکا ہے۔ محصن متعاف اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کورونا میں مبتلا ہو کر اب صحت یاب ہے البتہ ابھی تک اس نے ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لی۔ اگر ایپ میں محصن جرعہ اولی لکھا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے ابھی ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔
ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے 14 دن بعد ایپ میں محصن جرعہ اولی کی عبارت ریکارڈ پر آتی ہے جبکہ دوسری خوراک لینے کے 24 گھنٹے کے اندر محصن والی پوزیشن آ جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں