پہاڑ کے نچلے حصے سے چوٹی تک تمام سہولتیں مہیا ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مکہ و مشاعر مقدسہ رائل اتھارٹی نے کہا ہے کہ غار حرا ثقافتی مرکز 2021 کے دوران زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جبل النور 67 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے اور یہ مسجد الحرام سے چار کلو میٹر دور ہے۔
غار حرا ثقافتی مرکز حج اور عمرہ زائرین، مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں کا مرکز بن جائے گا۔ یہاں زائرین کا سینٹر، القرآن کریم عجائب گھر، الوحی نمائش، تجارتی مراکز اور مختلف سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔
غار حرا ثقافتی مرکز کے تحت غار حرا پر چڑھنے والا راستہ ہوگا۔ اسے جدید انداز سے ترتیب دیا گیا ہے۔ پہاڑ کے نچلے حصے سے لے کر چوٹی تک تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں اور زائرین کی امن و سلامتی کے تمام تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔
ثقافتی مرکز مکہ میں حسین سرحان سٹریٹ پر جبل نور میں واقع ہے۔