مکہ میں جبل النورپر’ کیبل کار‘ نصب کرنے کے منصوبے پر غور کیا جا رہا ہے اس ضمن میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق متعدد سرکاری اداروں کی جانب سے ترقیاتی پروگرام پر مشتمل رپورٹ متعلقہ وزارت کو پیش کی گئی ہے۔
روزنامہ ’مکہ ‘ کے مطابق مقدس دار الحکومت میں مختلف اسلامی تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر ترقیاتی امورسے متعلق کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ ’جبل النور‘ اور ’جبل الثور‘ پر آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام کیے جائیں۔

عاار حرا کے پتھروں پر تحریر عبارتیں صاف کرکے اصل صورت کو بحال کیاگیا(فوٹو،مکہ اخبار)
سفارشات کی روشنی میں مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے تیار کی جانے والی جامع رپورٹ کی روشنی میں ’غارحرا‘ کی پہاڑی پر کیبل کار نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آنے والے زائرین کو غارحراجانے میں سہولت ہو۔
اخبارکو موصولہ اطلاعات کے مطابق ’جبل النور‘ پر نصب کی جانے والی کیبل کار انتہائی جدید نوعیت کی ہوگی جس کے ذریعے زائرین ’غارحرا‘ تک پہنچ سکیں گے۔
منصوبے کے مطابق ’النور پہاڑ ‘ پر کیبل کار غار حرا سے کچھ پہلے بنے پلیٹ فارم تک زائرین کو لائے گی جس کےبعد کی مسافت پیدل طے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
غار ثور اور غار حراء کی صفائی کا خیال رکھیں، سیاحت بورڈ
Node ID: 406641 -
غار حرا اور غار ثور کی تجدید وتزئین کا پہلا مرحلہ
Node ID: 478091
واضح رہے ’جبل النور‘ وہ پہاڑی ہے جس کی چوٹی پر’غارحرا‘ واقع ہے جہاں سے نورنبوت کا آغاز ہوا اور نبی اکرم ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی۔
جبل النور مسجد الحرم کے شمال مشرقی سمت واقع ہے ۔ اس کی بلندی 642 میٹر ہے۔ غار حرا پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے جہاں سے مکہ مکرمہ شہر کا خوبصورت منظر دکھائی دیتا ہے ۔ النور پہاڑی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں اپنی نوعیت کی واحد پہاڑی ہے جو اپنی منفرد ساخت کی وجہ سے دور سے ہی پہچانی جاتی ہے۔
