Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کے چھپنے کی جگہ ضبط کرلی جائے گی: پبلک پراسیکیوشن 

سفرکی سہولت فراہم کرنے پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا- (فوٹو عاجل)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان ماجد الدسیمانی نے کہا ہے کہ دراندازوں کو جن گھروں، گیسٹ ہاوسز اور زرعی فارموں میں پناہ  دی جائے گی انہیں ضبط کرلیا جائے گا۔ 
الاخباریہ اور المرصد کے مطابق ترجمان نے کہا کہ بعض درانداز خطرناک اور متعدی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ کئی لوگ انجانے میں انہیں اپنے گھر میں پناہ دے دیتے ہیں۔ انہیں ڈرائیور یا گھریلو لازم رکھ کر نہ صرف یہ کہ اپنی زندگی بلکہ پورے خاندان کی زندگی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
الدسیمانی نے بتایا کہ دراندازوں کو سعودی عرب میں سفرکی سہولت فراہم کرنے کی سزا 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے جبکہ سفر کرانے والی  گاڑی بھی ضبط کرلی جاتی ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے بیان  میں مزید کہا کہ دراندازوں کو سعودی عرب میں گھسنے کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔ اس پر قید کی سزا ہے۔ یہ حب الوطنی کے سراسر منافی ہے اور یہ  دیانت داری اور شہری وقار کے بھی خلاف ہے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: