Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں: وزارت صحت

ویکسین لگوانے والوں سے کورونا وائرس کی منتقلی کے امکانات کم ہیں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ ویکسین لگوانے والوں سے کورونا وائرس کی منتقلی کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں بے حد کم ہیں جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزات صحت کے ترجمان نے پھر ہدایت کی کہ ’انفرادی اور اجتماعی صحت و سلامتی کی خاطر ایسے لوگوں سے نہ ملا جائے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہوں‘۔
وائرس سے متاثر ہاؤس آئسولیشن کی سختی سے پابندی کریں۔ کورونا وائرس کے مریض سے ملنے جلنے والے بھی خود کو ہاؤس آئسولیشن کرلیں اس سلسلے میں لاپروائی نہ برتیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں۔ جدید طبی جائزہ جات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ حمل کے کسی بھی مرحلے میں کورونا ویکسین لینے سے حاملہ خواتین کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ’ ویکسین موثر ہے اور خطرات سے پاک ہے۔ حاملہ خواتین حمل کے کسی بھی مرحلے میں ویکسین لے سکتی ہیں‘۔

شیئر: