Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کے سائیڈ ایفکیٹ پانچ سے سات دن رہیں تو کیا کریں؟

سائیڈ ایفکیٹ ویکسینیشن کے تین دن بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر) 
 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کے سائیڈ ایفکیٹ ویکسینیشن کے تین دن بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ 
ویب نیوز عاجل کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اگر سائیڈ ایفکیٹ سات دن یا اس سے زیادہ رہیں تواس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔  
وزارت صحت کے اکاونٹ ’صحت 937 ‘ پر ایک شخص کے سوال پر وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ ’بیشتر کیسز میں کورونا ویکسینیشن کے اثرات معمولی سے درمیانے درجے کے ہوتے ہیں، جو ابتدائی تین دن کے دوران ظاہر ہوتے ہیں۔ جبکہ اکثر کیسز میں دو دن بعد ختم ہو جاتے ہیں۔ 
وزارت کا کہنا تھا کہ اگر ویکسینیشن کے اثرات پانچ سے سات دن تک رہیں تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ میڈیکل ٹیسٹ کیا جا سکے۔ 
واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ 
 مملکت کے مختلف شہروں میں اس وقت 587 ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں جہاں کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین لگائی جاتی ہے۔ 

شیئر: