لبنان کی عدالتی حکام نے انار کے کارٹن میں نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کیے جانے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
الشرق اخبار نے لبنان کےعدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منشیات کے جرائم کے انسداد کے مرکزی ادارے نے پبلک پراسیکیوٹر کے جج غسان عویدات کی نگرانی میں ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
ان دو شامی ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے بیروت بندرگاہ سے جدہ بندرگاہ کے لیے انار کے کارٹنز میں نشہ آور گولیاں رکھوائی تھیں۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اور ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ان سے بھی پوچھ گچھ ہورہی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔