دوحہ(دانیال احمد)قطر میں پاکستانی کمیونٹی ا سکول برائٹ فیوچر انٹرنیشنل میں ایف ایس سی پارٹ ون کے طلبہ کی جانب سے ایف ایس سی پارٹ ٹو کے طلبہ کو الوداعی پارٹی دی گئی۔ تقریب میں دونوں کلاسز کے اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ پارٹ ون کے طلبہ کی جانب سے کھانے پینے اور موسیقی کا اہتمام کیا اور فیئرویل کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ نے ایک دوسرے کی اور اپنے اساتذہ کی نقل اتار کر سب کومحظوظ کیا۔ اساتذہ اور طلبہ کا کہنا تھا کہ فیئرویل پارٹی ہماری پرانی روایت ہے ۔اس کے ذریعے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ گھلنے ملنے اور اچھی یادیں سمیٹنے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ان خوبصورت لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیئے گروپ فوٹوز بھی لی گئیں۔
قطر: ایف سی ایس پارٹ ٹو کے طلبہ کے لئے الوداعی تقریب
بدھ 8 مارچ 2017 3:00
![](https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/main/articles/fb_img_1488968171131.jpg?itok=R808vK9s)
![](https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/main/articles/fb_img_1488971433459.jpg?itok=aEOUIYZb)
![](https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/main/articles/u22n33t44i55t66l66e77d.jpg?itok=TjhXmCqT)
![](https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/main/articles/u77n88t888i99t99l99e99d.jpg?itok=8ac05cN1)
![](https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/main/articles/untit11l11e11d11.jpg?itok=to1Z1AZB)
![](https://www.urdunews.com/sites/default/files/styles/660_scale/public/main/articles/uchchntirrtled.jpg?itok=lCFJhqmp)