دوحہ: قطری وزارت تعلیم نے نجی اسکولوں کی طرف سے فیس بڑھانے کی 70فیصد درخواستیں مسترد کردیں۔ مقامی اخبار العرب کے مطابق وزارت کو 127نجی اسکولوں کی طرف سے فیس میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں تھی جن میں سے 89اسکولوں کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ صرف 38اسکولوں کو 15فیصد تک فیس بڑھانے کی منظوری دی گئی۔